۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علامہ اشفاق واحدی

حوزہ/اس ماہ مقدس میں ہمیں ہر وہ عمل کرنا  چائیے جو اللہ اور اس کے رسول نے بجا لانے کا حکم دیا ہے اللہ تعالی کی خشنودی کے لیے اپنے کردار اور محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق،عید قربان ایک جذبہ اور قرب الہی حاصل کرنے کا نام ہے اور مومن کا ہر وہ عمل جو اللہ کی ذات اقدس کے قریب لے جاتا ہو اسے قربانی کہا جاتا ہے۔ 

اس کا اظہار شیعہ علماء کونسل کے رہنما اور امام جمعہ کانبرا آسٹریلیا حجت السلام علامہ اشفاق وحیدی نے عید الاضحی کے اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ اس ماہ مقدس میں ہمیں ہر وہ عمل کرنا  چائیے جو اللہ اور اس کے رسول نے بجا لانے کا حکم دیا ہے اللہ تعالی کی خشنودی کے لیے اپنے کردار اور محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے۔ 

حضرت مولا متقیان فرماتے ہیں مومن کا ہر وہ دن اس کے لیے عید کا دن ہے جس دن وہ معصیت الہی نہیں کرتا۔ 
عید پر محروم افراد اور غریب نادار لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنے کا نام ہی عید ہے۔ 

آج امام حسین ع کا حج کو عمرہ میں تبدیل کرنا اور کربلا کا سفر اختیار کرنا اس میں عالم اسلام اور امت محمدی کے لیے بہت بڑا پیغام پوشیدہ ہے۔ جس کو سمجھنے کے لیے موجودہ دور میں ہر فرد پر ضروری ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ امام عالی مقام کے اس پیغام کو تمام امت مسلمہ میں عام کرنے کی ضرورت ہے جو امام ع نے مدینہ سے خروج کے وقت اپنے چاہنے والوں سے فرمایا تھا 
اس پیغام سے یزیدی اور موجودہ دور کا فرعون گھبراتا ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ آج فلسطین یمن کشمیر عراق بحرین میں جو ظلم بربریت اور ناانصافی کا بازار گرم ہے اس کے پیچھے وہ قوتیں ہیں جو دین الہی اور اسلام سے دور ہیں جو انسانیت کا قتل عام کر کے دنیا میں منفی پیغام دے رہے ہیں۔ ہر دور میں ایسے عناصر کو عوام نے نفرت کی نگاہ سے دیکھا ہے۔ 

آج عوام میں  امن محبت بھائی چارے اور معصومین ع کے پیغام کو عام کرنا تمام مذاہب کے رہنماؤں پر ضروری ہے تاکہ پورے عالم میں امن امان قائم ہو سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .